تفاصيل الخبر
رُحَماء بينهم، تألیف مولانا محمد نافع
رُحَماء بينهم، تألیف مولانا محمد نافع
كيا آپ نے صحابه كى آپس ميں محبتوں الفتوں كى حقيقى تصوير ديكھى هے
اگر آپ پڑھنا چاهيں فرمان الٰهى "رحماء بينهم" كى تفسير
محترم بھائيو اور بهنو عقيده ويب سائٹ انتهائى مسرت كے ساتھ "رحماء بينهم" كے موضوع پر اردو زبان ميں سب سے بهترين، لاجواب اور منفرد كتاب آپ كے سامنے پيش كرنے كى سعادت حاصل كر رهى هے.
صورى ومعنوى خوبيوں سے آراسته صحابه كى آپس ميں محبتوں كا حسين گلدسته اور اس كى طرف آنے والے هر قسم كے تمام تيروں كے سامنے آهنى ديوار جس ميں:
• مؤلف كتاب نے سيّدنا صديق اكبر، سيّدنا فاروق اعظم اور سيّدنا عثمان غنى ، تينوں خلفاء كے ساتھ سيّدنا على اور اولادِ على رضى الله عنهم اجمعين كے حُسن سلوك، باهمى تعاون، خانگى مراسم، نسبى تعلقات اور امور خلافت ميں بھرپور اعانت كو كم وبيش دوسو سے زائد شيعه وسنى قديم وجديد كتب كے حواله جات سے مزين روزِ روشن كى طرح واضح كيا هے۔ يه كهنا بے جا نهيں كه اس موضوع پر اس دور ميں يه پهلى مدلّل تحقيقى كتاب هے جو ساده، رواں اور عام فهم اردُو ميں لكھى گئى هے۔
• زير نظر كتاب خلفاء اربعه كے آپس ميں تعلقات وروابط كے بارے ميں كم وبيش 1500 صفحات اور 4 جلدوں پر تفصيلى اور واضح حواله جات سے مزين خوبصورت اور جديد انداز ميں پيش كيا گياهے۔
• شيعه حضرات كى طرف سے سيدنا ابوبكر، عمراور عثمان رضى الله عنه پراهل بيت وديگر حوالوں سے لگائے گئے تمام الزامات كا محققانه اندازكتب اهل السنة واهل الشيعه سے مسكت جواب
• عبارت ساده، عام فهم، اندازِ بيان مثبت اور صلح جويانه۔
• حواله كى هر كتاب كى اصل عبارت اور ترجمه اس خوبى كے ساتھ كيا گيا هے كه مطالعه سے بے شمار شكوك و شبهات خود بخود رفع هو جاتے هيں۔
مؤلف نے كتاب كو تين حصوں اور چار جلدوں ميں تقسيم كيا هے ذيل ميں هر جلد كا عليحده تعارف ذكر كيا جارها هے:
جلد اول: (حصه صديقى)
اس ميں كتاب وسنّت اسلامى تاريخ كى روشنى ميں سيّدنا صديق اكبر وسيدنا على المرتضى اور سيّده فاطمه رضى الله عنهم كے درميان عمده تعلقات اور بهترين مراسم وروابط جديد انداز ميں پيش كيے گئے هيں۔
پيش لفظ - آغاز كتاب - چند تمهيدى امور كے بعد كتاب كو پانچ ابو اب ميں تقسيم كيا گيا هے۔
باب اول: خانگى مراسم۔
باب دوم: صديقى ومرتضوى تعلقات۔
باب سوم: سيدنا على رضى الله عنه كا اُمور مملكت ميں صديق اكبر رضى الله عنه سے مكمّل تعاون۔
باب چهارم:فضائل صديق وعمر، على رضى الله عنهم كى زبانى۔
باب پنجم: علوى خاندان كےصدّيقى خاندان سے تعلقات۔
صورى و معنوى جمله خوبيوں سے آراسته اپنے انداز كى پهلى كتاب۔
خليفه اول سيّدنا صدّيق اكبر رضى الله عنه كے خانواده نبوت، سيدنا على وحسنين شريفين رضى الله عنهم اور ديگر افراد اهل بيت كے ساتھ حُسن سلوك , حقوق كى ادائيگى، باهمى بهترين مراسم اور عمده تعلقات كو جامع و مانع انداز ميں پيش كيا گيا هے ۔
اهل سنت كى 93 كتب اور اهل تشيُّع كى 46 كتب سے استفاده كرتے هوئے حسن ترتيب كا لا جواب شاهكار۔
عبارت ساده، عام فهم، اندازِ بيان مثبت اور صلح جويانه۔
حواله كى هر كتاب كى اصل عبارت اور ترجمه اس خوبى كے ساتھ كيا گيا هے كه مطالعه سے بے شمار شكوك و شبهات خود بخود رفع هو جاتے هيں۔
جلد دوم: (حصه فاروقى)
اس ميں كتاب وسنّت اسلامى تاريخ كى روشنى ميں سيّدنا فاروق اعظم وسيدنا على المرتضى اور سيّده فاطمه اور حسنين شريفين رضى الله عنهم كے درميان عمده تعلقات اور بهترين مراسم وروابط جديد انداز ميں پيش كيے گئے هيں۔
كتاب كے اجمالى مضامين ذيل ميں ملاحظه فرمائيں:
پيش لفظ –چند تمهيدى امور( جن كى روشنى ميں كتاب مرتب كى گئى ) ذكر نے كے بعد كتاب كو پانچ ابواب ، اور ان كے ذيل ميں فصول ميں ترتيب ديا گياهے ۔ ابواب اور فصول درج ذيل هيں:
باب اول:
فصل اول : فاروق اعظم رضى الله عنه كے ساتھ على المرتضى رضى الله عنه كا بيعت كرنا
فصل دوم: سيّدنا على المرتضى رضى الله عنه كى زبانى فاروق اعظم رضى الله عنه كے فضائل ومناقب اور فاروق اعظم رضى الله عنه كى زبانى على المرتضى رضى الله عنه كى تعريف و توصيف
باب دوم:
فصل اول : فاروقى دور ميں شعبه جات كى تقسيم اور قضاء و اِفتاء حضرت على رضى الله عنه كے سپرد كرنا ۔
فصل دوم: مسائل شرعيه ميں فاروق و مرتضى كے باهمى مشورے اور باهمى تلقين واعتماد۔
فصل سوم: انتظامى اُمور ميں فاروق و مرتضى كے باهمى مشورے
فصل چهارم: سيّدنا على المرتضى كے ليئے سيّدنا فاروق اعظم رضى الله عنهما كى طرف سے مالى مراعات و عطيات۔
باب سوم:
فصل اول : خانواده نبوّت (اهل بيت) سے عقيدت و محبّت
فصل دوم: أُم كلثوم بنت على رضى الله عنه سے نكاح سميت تعلقات كے پانچ امور ذكر كيے گئے هيں
فصل سوم : فاروق اعظم اور حسن و حسين رضى الله عنهم كے باهمى خوشگوار تعلقات كے چار خاص واقعات
فصل رابع:فاروق اعظم كے آخرى لمحات كے بارے ميں سيدنا على رضى الله عنه كے بيانات۔
باب چهارم:
فصل اول : فاروق اعظم اور عمِّ رسول عباس رضى الله عنهما كے مراسم
فصل دوم: فاروق اعظم اور عبد الله بن عباس رضى الله عنهم كے باهمى مراسم
باب پنجم:
فصل اول : امام حسن كا بيان كه فاروق ومرتضىٰ رضى الله عنهم ميں مخالفت نه تھى
فصل دوم: حضرت زين العابدين كا بيان كه شيخين حضور نبى مكرم صلى الله عليه وسلم سے هميشه قريب هيں۔
فصل سوم : امام محمد باقر كے بيانات فاروق اعظم رضى الله عنه كے بارے ميں
فصل چهارم: شيخين كے بارے ميں امام جعفر صادق كے بيانات
فصل پنجم: سيدنا على رضى الله عنه كے بيٹوں اور ان كى اولاد ميں "عمر" نام مروج رها هے
الختام بالخير--- مراجع كتاب(از كتب اهلِ سنت "80كتب") ---- مراجع كتاب ( از كتب شيعه"41كتب")
جلد سوم: (حصه عثمانى)
خليفه ثالث سيّدنا عثمان اور سيّدنا على المرتضى رضى الله عنهما اور ان كے خاندان كے درميان نسبى روابط اور ديگر مراسم اور تعلقات جديد انداز ميں پيش كيے گئے هيں جو قبل ازيں اس دور ميں سامنے نهيں آسكے۔
تينوں جلديں پانچ پانچ ابواب پر مشتمل هيں اور جدت مضامين كے اعتبارسے هرطبقه كے افراد كے لئے مفيد هے۔
افتتاحيه كلام--- مختصر تمهيدات---
باب اول: (خاندانى ونسبى تعلقات) يهاں سات عدد رشتے درج هوں گے
باب دوم:
مسئله بيعت ( على المرتضى كا عثمان رضى الله عنهما سے بيعت كرنا) اكابر علماء كى كتب سے آٹھ حوالے اور اس كى تائيد ميں شيعه كتب سے چار حوالے ، اس حوالے سے ديگر اعتراضات و روايات پر نقد۔
باب سوم:
سيدنا عثمان وعلى رضي الله عنهما كا ايك دوسرے كے ساتھ حسن سلوك اعانت اور دعوت طعام وغيره كے واقعات
سيدنا عثمان رضى الله عنه كى صفات وديگر فضائل بزبان سيدنا على وحسن بن على وعبد الله بن عباس رضى الله عنهم وديگر بنو هاشم اور آل على ميں سے سيدنا زين العابدين وابو جعقر صادق وغيره، شيعه وسنى كتب كى نصوص مع حواله جات بيان كيے گئے هيں۔
باب چهارم: كا اجمالى نقشه چھ عنوانات كى شكل ميں
عنوان اول:اِجراء احكام ميں سيدنا عثمان وعلى رضى الله عنهما كا عملى تعاوُن
عنوان دوم: عثمانى خلافت ميں هاشمى حضرات كے عهدے اور مناصب
عنوان سوم: عدالت عثمانى كى طرف هاشميوں كا رجوع كرنا اور فيصله طلب مقدمات ميں باهمى مشوره اور عثمانى فيصلوں كى تصديق وتائيد
عنوان چهارم: امير المؤمنين سيّدنا عثمان بن عفان كا هاشمى حضرات كى عظمت واحترام كو ملحوظ ركھنا اور هاشميوں كے جنازے پڑھانا
عنوان پنجم: خلافت عثمانى ميں هاشمى حضرات كا شريك جهاد هونا
عنوان ششم: سيّدنا عثمان ذوالنورين رضى الله عنه كى خلافت ميں نبى كريم صلى الله عليه وسلم كے رشته داروں كے مالى حقوق
باب پنجم: محاصره عثمانى سے لے كر شهادت تك
محاصره عثمانى كے متعلقات، نيابت حج كے لئے ابن عباس رضى الله عنه كا انتخاب، شيعه مؤرخين سے اس كى تائيد، سيدنا على اور آل على رضي الله عنهم كى مدافعانه كوششيں، محاصره كے واقعات كے لئے مزيد حواله جات 15 امور كى صورت، مدافعانه واقعات ميں حسن بن على رضى الله عنه كا زخمى هونا، اور ديگر واقعات۔
درج بالا اجمالى تذكره موضوعات كتاب سي يه واضح هوتا هے كه مؤلف نے :
خليفه سوم سيّدنا عثمان رضى الله عنه كے سيّدنا على رضى الله عنه اور خانواده نبوت نيز بنو هاشم كے ساتھ مراسم اور نسبى تعلقات بيان كيے گئے هيں۔ اور عثمانى دَور خلافت ميں ان حضرات كے ساتھ كس قدر تعاون رها هے۔ نيز خاندانى تعلقات كس قدر گهرے تھے۔
ايسے بے شمار واقعات قديم وجديد كتبِ اهلِ سُنّت اور كتب شيعه انساب اور تاريخ كى كتابوں سے جمع كيے گئے هيں۔ مزيد برآں ان مطاعن كے تحقيقى جوابات ديے گئے هيں جن كا سيّدنا عثمان غنى كى طرف غلط انتساب كيا گيا هے۔ صورى ومعنوى خوبيوں سے آراسته صحابه كى محبتوں كا حسين گلدسته ۔
جلد چهارم: مسئله اقرباء نوازى ( ملحق بكتاب رحماء بينهم حصه عثمانى)
كتاب هذا ميں خليفه راشد سيّدنا عثمان ذوالنورين رضى الله عنه سے اقرباء نوازى كے طعن كو صاف كرنے كى مخلصانه كوشش كى گئى هے اور ثابت كيا گيا هے كه حضرت عثمان رضى الله عنه كا دامنِ خلافت اس ميں داغدار نهيں اور عثمان رضى الله عنه حدِ جواز سے متجاوز نهيں۔ نيز عثمانى خلافت كى ايك گونه مختصر تاريخ اس ميں آگئى هے اور عثمان رضى الله عنه كے عهده دار و منصب يافته رشته داروں كى خدمات اور كردار كو صحيح كريقه سے پيش كيا گيا هے۔
زير نظر جلد ميں ابتدائى معروضات وتمهيدات كے بعد كتاب كو پانچ بحثوں ميں تقسيم كيا گياھے جن كے مشتملات مختصرا ذيل ميں پيش كئے گئے هيں:
بحث اول: اس ميں عهدِ عثمانى كے حكام اور مناصب اور ان كا باهمى تناسب بيان كىا گيا اور اموى حكام كتنے تھے اور غير اموى حكام كتنے تھے يعنى سيدنا عثمان رضى الله عنه كے اقرباء كتنى تعداد ميں تھے جن كى بنياد پر آپ كو طعن كيا جاتا هے۔
بحث ثانى: اس ميں ان حضرات كى لياقت اور صلاحيت وكردار كا مسئله سامنے ركھا گيا هے۔ اور ان كى دينى اور ملّى خدمات كا تذكره كيا گيا هے۔ جن ميں سے چند ايك درج ذيل هيں:
وليد بن عقبه رضى الله عنه كے متعلقات
سعيد بن العاص رضى الله عنه كے متعلقات
عبد الله بن عامر رضى الله عنه كے متعلقات
امير معاويه رضى الله عنه كے متعلقات
عبد الله بن سعد بن ابى سرح كے متعلقات
مروان بن الحكم كے متعلقات
بحث ثالث: اس بحث ميں مسئله اقرباء نوازى كے حوالے سے دو سوال اور ان كا جواب ديا گيا هے:
سوال اول : "اقرباء نوازى" كى شرعى حيثيت كيا هے؟ شرعاً كس طرح محمود هے اور صحيح؟ اور كن كن صورتوں ميں مذموم اور قبيح هے؟
سوال ثانى:واقعات كے اعتبار سے اس مسئله كو معلوم كيا جائے كه دورِ عثمانى سے گذشته ادوار عهد نبوى ، عهد صديقى اور عهد فاروقى اور اس كے بعد يعنى عهد مرتضوى ميں رشته داروں كو مناصب دينے ميں كيا طرز اختيار كيا گيا اور عهده جات كى ميں قبيله والوں كى رعائيت ركھى گئ هے يا نھيں؟
بحث رابع: اقرباء كے ليئے مالى عطيّات كى بحث
اس بحث ميں يه ثابت كيا گيا هے كه سيدنا عثمان رضى الله عنه كے حق ميں نا جائز طريقه سے تقسيم مال كے اعتراضات بے اصل هيں۔ انھوں نٍے جو اموال اپنے اقرباء كو ديئے تھے ان كا شرعاً جواز موجود هے۔ حدودِ شرعى سے متجاوز هونے كا پروپيگنڈا بالكل غلط هے۔ سيدنا عثمان رضى الله عنه نے اس سلسله ميں كوئى غلط كام نهيں كيا جس كى وجه سے انهيں مطعون قرار دياجائے۔
بحث خامس: عثمانى دور كے آخرى مراحل اور ان كا متعلقه كلام
عهد عثمانى پر بنيادى اعتراضات يه هيں: 1- اقرباء كو بڑے بڑے مناصب سے نوازنا۔ 2- اقرباء كو بيت المال سے ناجائز عطايا دينا۔ 3- بعض لوگوں كے نزديك :شريعت ميں كئى قسم كے بدعات پيدا كرنا۔
مذكوره الزامات كو منظم طريقه سے پھيلايا گيا اور قبائل ميں نفرت اور تعصب پيدا كر كے قتل عثمان رضى الله عنه كے لئے مناسب ماحول فساديوں و فاسقوں كى طرف سے پھيلايا گيا۔
بحث خامس ميں عثمانى دور كے ابتدائى باره سال كے بعد وقوع پذير هونے والے واقعات كو ترتيب سے بيان كيا گيا هے۔ درج بالا الزامات اور فتنه شروع هونے سے لے كر شهادت عثمان رضى الله عنه پر بحث كى گئ هے۔
كتاب كے مضامين پر اجمالاً نظر كرنے سے واضح هو رها هے كه اقرباء نوازى كے مسئله ميں سيدنا عثمان رضى الله عنه حق سے منحرف نهيں هوئے اور نه هى حدِ جواز سے متجاوز هوئے۔ ان كا كردار ان كى خلافت كے دوران معيارِ عدل سے نهيں هٹا۔ اور سيدنا عثمان رضى الله عنه كے خاندان كى ملّى خدمات اسلام كے ليے نهايت سُود مند اور فائده بخش ثابت هوئيں ( جيسا كه تاريخ كے اوراق سے مصنف نے پيش كيا هے)۔
كتاب ميں مذكور حقاق كے پيش نظر سيدنا عثمان رضى الله عنه كے خلاف اس پروپيگنڈا كى كوئى حقيقت نهيں كه اپنے اقرباء كے حق ميں ان كى غلط پاليسى كى وجه سے اس دَور ميں قبائلى عصبيّت پيدا هوئى جس كے نتائج ميں يه تمام فتنه اور فساد برپا هوا۔
اس نظريه كے خلاف واقعه هونے پر هم نے ساابقه مباحث ميں تاريخى مواد پيش كر ديا هے اس كو ملاحظه فرما كر منصف طبائع اور حقائق پسند حضرات اطمينان حاصل كر سكيں گے۔
الله تعالىٰ تمام مسلمانوں كو هدايت نصيب فرمائے اور اتفاق واتحاد كى نعمت سے سرفراز فرمائے۔ اور تمام صحابه كرام اور خاندانِ نبوى رضوان الله عليهم اجمعين كے ساتھ حسنِ عقيدت اور ان كى اتباع كى توفيق بخشے اور خاتمه بالايمان نصيب فرما كر ان كى اخروى معيت سے بهره ور فرمائے۔ آمين برحمتك يا ارحم الراحمين۔
آپ مذكوره كتاب كو اس لنك پر پڑھ اور ڈاؤن لوڈ كر سكتے هيں